Thursday, September 19, 2024

مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
August 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف  اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں وفاق میں حکومت سازی سے متعلق  مختلف امور زیر غور آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق  شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ پر ہوگا۔