مسلم لیگ ن کا صدارتی انتخاب میں 4 ووٹ چوری ہونےکا اعتراف
لاہور( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چھتری سے سیاسی پنچھیوں کی اڑان اور بے وفائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ صدارتی انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے 4 ووٹ چوری ہو گئے ۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ ہمارے 12 ووٹ مسترد ہوئے، تحریک انصاف کے 4 اور پیپلز پارٹی کے 2 ووٹ مسترد ہوئے، ن لیگ کے چار ووٹ اپوزیشن کے امیدوار کو نہیں پڑے۔
اب ان حالات کو ن لیگ کے اندر پنجاب میں فارورڈ بلاک کہیں یا ارکان کی نادانی مگر ن لیگ کے حمایت یافتہ مولانا فضل الرحمان کے صرف پنجاب سے 18 ووٹ کم ملے ۔