Tuesday, April 30, 2024

مسلم لیگ ن نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ’’ ڈکیتی ‘‘ قرار دے دیا

مسلم لیگ ن نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ’’ ڈکیتی ‘‘ قرار دے دیا
February 11, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قرار دے دیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ 15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا ہے، ملک میں آٹا اور چینی ختم کر کے اب عمران مافیا نے درآمد پر پاپندی لگا دی ہے،‏‎آٹا، چینی غائب، اسمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ‏‎ ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی نااہلی، نالائقی اور چوری ہے،‏‎ مہنگائی کی اصل وجہ بجلی، گیس کے نرخ میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔