مسجد الحرام میں آب زمزم کی فراہمی کیلئے روبوٹ سروس متعارف
مکہ (92 نیوز) سعودی عرب میں مسجد الحرام میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ اسمارٹ روبوٹ آلودگی کے امکان کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کیلئے روبوٹ سروس متعارف#92NewsHDPlus pic.twitter.com/2iG54YRbJC
عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران زائرین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اسمارٹ ربورٹ کسی کو ٹچ کیے اور زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت زمزم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے۔
انتظامیہ روزانہ مسجد الحرام میں زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔