مریم کو پتہ ہونا چاہیے نئے پاکستان میں راج کماری کی حکومت ختم ہو چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (92 نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا مریم کو پتہ ہونا چاہیے یہ نیا پاکستان ہے، راج کماری کی حکومت ختم ہوچکی ہے۔
فردوس عاشق اعوان بولیں انکوائری کمیشن بننے پر ان کی چیخیں جائز ہیں آہ و بکا ثابت کررہی ہے کہ عمران خان کے تیر نشانے پر لگے ہیں۔ وزیراعظم کہہ چکے کہ چاہے جان بھی چلی جائے، ان کو نہیں چھوڑیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مریم نواز قوم کے سامنے کس سچ کی بات کر رہی ہیں۔ یہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہے ۔ ان لوگوں نے چارٹر آف کرپشن پر دستخط کیے تھے۔
شہباز گل نے کہا احتساب کمیشن بننے کے اعلان کے بعد چوروں کا ٹولہ حواس باختہ ہو گیا۔