Saturday, September 21, 2024

مریم نواز ذاتی حیثیت میں طلبی پر ملکی فضاء اشتعال انگیزی کی طرف لے جارہی ہیں، نیب

مریم نواز ذاتی حیثیت میں طلبی پر ملکی فضاء اشتعال انگیزی کی طرف لے جارہی ہیں، نیب
March 16, 2021

لاہور (92 نیوز) مریم نواز ذاتی حیثیت میں طلب کرنے پر ملکی فضا کو اشتعال انگیزی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں، نیب نے پریس ریلیز جاری کردی۔

نیب لاہور کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے مقدمات زیرتحقیقات ہیں‘‘، مریم نواز ذاتی حیثیت میں طلب کرنے پر ملکی فضا کواشتعال انگیزی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہی ہیں۔ وہ قومی اداروں نیب، معزز عدلیہ اور لااینڈآرڈر سے متعلقہ اداروں کے خلاف بغِاوت سے لبریز بیان بازی کرتی رہی ہیں۔

اس بیان بازی کا مقصدمقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا،ان پراثرڈالنا اور نقص امن کی صورت حال کوتقویت دینا ہے، گزشتہ برس اگست میں ان کی نیب میں پیشی کے وقت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دانستہ طور پر ان کی جانب سے ایسی صورتحال پیدا کی گئی۔

پریس ریلیز میں قرار دیا گیا ہے کہ قومی ادارے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پتھراؤ کرایا گیا اور امن وامان کی صورتحال پیدا کی گئی۔ اس کی ایف آئی آر تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔ مریم نواز کی جانب سے دانستہ طورپر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتارہاہے اوراسے سیاس رنگ دینے کی کوشش کی جاتی رہی۔

نیب کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے نیب کی معزز عدالیہ میں دائردرخواست پر غلط تبصرہ کیا گیا اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔