مریم نواز اور نوازشریف کو سیاسی عمل سے دور رکھنے کے لیے اسکیم بنائی گئی، شہبازشریف
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہبازشریف کہتے ہیں کہ مریم نواز اور نوازشریف کو سیاسی عمل سے دور رکھنے کے لیے اسکیم بنائی گئی۔
سابق چیف جسٹس کے سامنے آنے والے نئے آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔ پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے۔ https://t.co/M3LkySCPz8
شہبازشریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق ٹویٹ میں لکھا کہ کلپ سے پتہ چلتا ہے کیسے نوازشریف اور مریم نواز کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اب وقت آگیا ہے غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔