مری میں برف کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں ، سیاح شدید مشکلات کا شکار
مری ( 92 نیوز) ملکہ کوہسار مری نے سفید چادر اوڑھی تو وادی کا حسن اور بھی نکھر گیا جس کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا ، شاہراہوں پر برف کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو سیاح انتطامیہ کے خلاف پھٹ پڑے ۔
مری کا مال روڈ ہو یا کشمیر پوئنٹ ،ہر طرف آسمان سے گرنے والی برف نے سماں باندھ دیا ، پہلے سے حسین وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے جس سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ، انتظامیہ کے مطابق اب تک ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں ۔
ملکہ کوہسار کی خوبصورتی اپنی جگہ تاہم شاہراہوں پر پڑنے والی برف سے بعض مسائل کا بھی سامنا ہے جن کے بارے میں سیاح بھی سوال اٹھا رہے ہیں ۔
گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں سیاح پھنس گئے ،سیاح اپنی مدد آپ کےتحت گاڑیاں ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متعدد گاڑیوں کافیول بھی ختم ہوگیا ہے ، ایسے میں انتظامیہ متحرک ہونے کی بجائے گہری نیند سو رہی ہے۔