مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کا کیمرہ مین بے ہوش
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین زاہد گل جی اچانک بے ہوش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ و توانائی مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس جاری تھی کہ اچانک ایک نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین زاہد گل جی کی طبعیت بگڑ گئی ،اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔
جس کے بعد مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس روک دی اور زاہد گل جی کو فوری طور اسپتال پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔