محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
کراچی (92نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امام حسین کے چہلم پر امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پابندی لگائی گئی۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بیس اور اکیس نومبر تک ہو گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔