مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں، شیخ رشید
پشاور ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں۔
شیخ رشید کہتے ہیں اگر عمران نے شادی کر لی ہے تو اچھا کیا ہے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک اہم فیصلے سامنے آنے والے ہیں ۔ حدیبیہ اور پاناما لیکس کے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔ عوام جلد خوشخبری سنیں گے ۔