ماہا طوفان کراچی سے 790 کلومیٹر کے فاصلے پر
کراچی ( 92 نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والے چوتھے طوفان ماہا کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، سمندری طوفان کراچی سے 790 کلو میٹر فاصلے پر ہے جس سے ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔
بحریہ عرب میں رواں سال کا چوتھا طوفان ، "ماہا" شدت اختیار کر چکا ہے جس کے بعد اب وہ کیٹگری ون میں داخل ہوگیا ۔
سمندری طوفان "ماہا" کراچی سے 790 کلومیٹر دور ہے ، سائیکلون کے اطراف 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں سمندری طوفان شمال مغرب کی جانب ہی آگے بڑھ رہا ہے ۔
چیف میٹرولوجسٹ کہنا ہے سائیکلون کل شام شمال مشرق کی جانب رخ کرکے بھارتی گجرات کی طرف بڑھے گا اور 7 نومبر تک گجرات اور ممبئ کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا ۔