Tuesday, April 30, 2024

حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا،اب سیاسی جنگ مشترک ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا،اب سیاسی جنگ مشترک ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا،اب سیاسی جنگ مشترک ہے کوئی فیصلہ اکیلے نہیں کروں گا۔

مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ختم ،اگلے لائحہ عمل کا اعلان میٹنگ کے بعد دو روز میں ہوگا ۔جلسے  کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لئے جاتی امرا جانے کا بھی سوچا ۔صرف یہیں نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ سوچا مگر ہم امن پسند لوگ ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے پرجوش خطاب میں نواز شریف اور شہباز شریف کو للکارا اور کہا کہ اب دنیا کی کوئی طاقت ان کو نہیں بچا سکتی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے روایتی انداز خطابت میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی جنگ اب مشترکہ جنگ بن گئی ہے وہ کوئی فیصلہ اکیلے نہیں کریں گے

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے واضح کہا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے شہیدوں کا بدلہ لینے جانتے ہیں امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جلسے کا مین آف دی میچ کا حق دار قرار دیا اور کہا اُنہوں نے میلہ لوٹ لیا ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران کا عبرت ناک انجام ساری دنیا دیکھے گی ۔