ماڈل ایان علی کی شوبز انڈسٹری میں واپسی کی تیاریاں عروج پر
لاہور (92 نیوز) ماڈل ایان علی کی شوبز انڈسٹری میں واپسی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ماڈل ایان علی نے اپنی البم نتھنگ لائیک ایوری تھنگ کا کور شوٹ مکمل کروالیا۔
ایان علی نے البم کے کور شوٹ کی ویڈیو جاری کردی۔ ایان علی کا البم اگلے ماہ ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
ماڈل ایان علی سکینڈلز کی زد میں آکر کافی عرصہ تک شوبز انڈسٹری سے دور رہیں اور اب دوبارہ سے شوبز کیرئیر کو طول دینے کے لیے کمر کس لی ہے۔