مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرگئی،8افراد جاں بحق
مانسہرہ (92نیوز) مانسہرہ کے قریب شنکیاری سے باسول جانیوالی جیپ کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔