Sunday, May 19, 2024

لیگی ایم این اے جاوید لطیف کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع

لیگی ایم این اے جاوید لطیف کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع
December 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب لاہور نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کیلئے آٹھ رکنی انوسٹیگیشن ٹیم بھی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ان پر اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنانے کا الزام ہے۔ میاں جاوید لطیف کا حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڈھ ایکڑ تک بڑھ گیا۔ سیاست میں آنے کے بعد ان کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ۔ درجنوں اثاثے اہلخانہ کے نام پر ہیں۔