لیورپول میں اسپتال کے باہر دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 3 مشکوک افراد گرفتار
لیورپول (92 نیوز) برطانیہ کے شہر لیورپول میں اسپتال کے باہر دھماکہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا دھماکہ بطور ٹیکسی استعمال ہونیوالی کار کے ذریعے کیا گیا، 3 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغازکردیا، پولیس نے واقعےکو دہشت گردی قراردیدیا۔