Tuesday, April 30, 2024

لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں

لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں
July 24, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کے لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں۔

پاکستان کے اسٹائلش بلے باز ظہیر عباس آج 74 سال کے ہو گئے، پاکستانی لیجنڈری بلے باز 24 جولائی 1947ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

پاکستان کے مایہ نازبلے باز ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور ہوئے، لیجنڈری بلے باز نے اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ میں 274 رنز کی اننگ کھیل کر جلد ہی کرکٹ میں شہرت حاصل کی۔

ظہیر عباس کو ون ڈے میں لگا تار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز کا اعزاز بھی حاصل ہے، پاکستانی لیجنڈری بلے باز ظہیر نے 78 ٹیسٹ میں پانچ ہزار باسٹھ اور 62 ون ڈے میں پچیس سو بہتر رنز بنائے۔

ظہیر عباس آئی سی سی کے صدر کے طور پر خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں، گزشتہ برس انہیں آئی سی سی ہال آف میں بھی شامل کیا گیا۔