Tuesday, April 30, 2024

لودھراں میں ساتھیوں نے پولیس انسپکٹر کی ریٹائرمنٹ یادگار بنا دی

لودھراں میں ساتھیوں نے پولیس انسپکٹر کی ریٹائرمنٹ یادگار بنا دی
December 16, 2018
لودھراں (92 نیوز) لودھراں میں ریٹائرہونے والے پولیس انسپکٹر کی الوداعی تقریب  دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ عبدالحمید کو دلہے کی طرح ہار پہنا کر بگھی میں بینڈ باجے کے ساتھ لایا گیا۔ یہ کوئی بارات نہیں  نہ ہی کسی  کی ازدواجی زندگی کے آغاز کی خوشی میں دھنیں بجائی جارہی ہیں بلکہ یہ مناظر ہیں لودھراں کے جہاں ریٹائر ہونے والے پولیس انسپکٹر راؤ عبدالحمید کو دوستوں نے اس طرح الوداع کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ عبدالحمید کو  بالکل کسی دولہے کی طرح ہار پہنا کر  بگھی میں بینڈ باجے کے ساتھ  تقریب میں لایا گیا۔ مختلف نغموں کی دھنیں بجائی گئیں ۔ عبدالحمید نے بھی سوچا ہوگا کہ ریٹائرمنٹ نے ایک بار پھر دولہا بنا دیا۔ ریٹائرمنٹ کی تقریب بھی کسی شادی سے کم نہیں تھی۔ سبکدوش ہونے والے انسپکٹر کا تھانے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ساتھیوں کی کھانے سے تواضع  کی گئی۔ راؤ عبدالحمید نے ان لمحات کو یادگار قراردیا ہے۔ کہتے ہیں محکمے سے ملنے والا پیار ان پر قرض ہے جسے کبھی نہیں اتار سکتا۔