Thursday, May 2, 2024

لاہورپولیس کا کارنامہ،موبائل چوری کےالزام میں آٹھ کم عمر بچوں کو دھر لیا

لاہورپولیس کا کارنامہ،موبائل چوری کےالزام میں آٹھ کم عمر بچوں کو دھر لیا
March 8, 2015
لاہور(ویب ڈیسک) شیراکوٹ پولیس نے موبائل چوری کے الزام میں آٹھ کم عمر بچوں کو دھر لیا۔ بچوں کے لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ شیراکوٹ کی پولیس نے موبائل چوری کیس میں آٹھ کم عمر بچوں کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا جبکہ بچوں کے لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ بچوں کوگزشتہ رات شادی کی ایک تقریب کے دوران قیمتی موبائل فون چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیاتھا جبکہ لواحقین نے الزام لگایا کہ ان کے بچوں نے چوری نہیں کی بلکہ پولیس نے بچوں کو جان بوجھ کر حبس بے جامیں رکھا ہوا ہے  ۔ جبکہ  پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا،انہیں صرف پوچھ گچھ کے لیے پکڑا ہے جنہیں جلد چھوڑ دیا جائے گا۔