Tuesday, April 30, 2024

لاہور،جسٹس اعجاز الاحسن نے پانامہ سمیت متعدد ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کی

لاہور،جسٹس اعجاز الاحسن نے پانامہ سمیت متعدد ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کی
April 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر گزشتہ رات اور آج صبح فائرنگ کے دو واقعات نے جہاں انتظامیہ کے سکیورٹی سے متعلق دعوؤں کی قلعی کھول دی وہیں ملک کی سیاسی صورتحال میں بھی ہلچل برپا کر دی ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پانامہ سمیت ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کی ، وہ احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے نگران  جج بھی ہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نمبر ون  کے سینئر رکن ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن ملکی تاریخ کے انتہائی ہائی پروفائل پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے  بینچ کے ممبر بھی تھے،اسی بینچ  نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قراردیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے  جسٹس اعجاز الاحسن  کو احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف مقدمات کے نگران جج بھی مقررکیا ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس کے ہمراہ کراچی اور کوئٹہ میں بھی مختلف مقدمات کی سماعت میں شامل ہیں ۔