لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ ، دو اہلکار شہید
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کو قبرستان کے قریب شہری سے 60 ہزار اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی کال موصول ہوئی۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عادل شاہ اور عباد جاں بحِق ہو گئے۔ دونوں اہلکاروں کی میتیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کپیٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری نے واقعے کی جگہ کا دورہ کیا اور اسپتال بھی پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔