Saturday, May 18, 2024

لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
October 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ اے کیو آئی کے مطابق لاہور آج دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 185 ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کا 176 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت کا شہری دہلی 173 کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت کا علاقہ متاثر ہے جسکا ائیر کوالٹی انڈیکس 272 تک پہنچ گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے گلے، آنکھ اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے فضائی آلودگی سے بچنے کے لئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

سانس کے مریض احتیاط کریں گھر سے نکلتے وقت شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔