Saturday, September 21, 2024

لاہور: ڈکٹروں کی غفلت سے نومولود کا ہاتھ جل گیا

لاہور: ڈکٹروں کی غفلت سے نومولود کا ہاتھ جل گیا
January 16, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گنگارام اسپتال کےڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود کا ہاتھ جل گیا ۔ ذرائع کے مطابق بچےکا ہاتھ ہیٹر کے قریب ہونے کی وجہ سےجلا ہے۔ دوسری طرف بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت سے میرے بچے کا بازو کوئلہ ہوگیا ہے جبکہ اب ان لوگوں نے تین روز بعد بچے کو چیک کیا ہے ۔ والد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے اب کہا ہے کہ بچے کا ہاتھ کاٹنا پڑے گا ۔