Friday, September 20, 2024

لاہور: پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں خواتین پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

لاہور: پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں خواتین پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
March 31, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لیڈیز پولیس اہلکاروں کی آٹھویں پاسنگ آؤٹ پریڈ لاہور میں ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے شاندار کارکردگی پر تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ لیڈیز پولیس کی ماہر نشانہ باز اہلکاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پنجاب کے مختلف شہرون سے تعلق رکھنے والی دو سو تینتیس لیڈیز پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ لیڈیز اہلکاروں نے نشانہ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی اہلکاروں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب نے پاس آؤٹ ہونے والی اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور ٹریننگ کا معیار بہتر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ مشتاق سکھیرا نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے حوالے سے کہا کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس یا سی ٹی ڈی نے یوسف کو دہشت گرد نہیں قرار دیا تھا۔ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈیز کانسٹیبل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا خواب پورا ہو چکا ہے۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں بننے والے آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔