Friday, September 20, 2024

لاہور : پنجاب اسمبلی کے باہر سکھ برادری کا احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک کا نظام درہم برہم

لاہور : پنجاب اسمبلی کے باہر سکھ برادری کا احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک کا نظام درہم برہم
March 2, 2016
لاہور(92نیوز)لاہورمیں پنجاب اسمبلی کےباہرسکھ برادری کااحتجاج ،کئی گھنٹوں تک ٹریفک کانظام درہم برہم رہا رات پڑنے پراحتجاج وقتی طورپرموخرکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق  لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہر شاہراہ قائداعظم پردھرنادئیےسکھ پاکستان کےمختلف علاقوں سے آئے تھے سکھ مظاہرین کےمطابق چئیرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے ان کےخلاف ریاست سےغداری کےجھوٹےمقدمات درج کرائے جبکہ کئی افرادکولمبے عرصےکےلیے لاپتہ کردیاگیاہے سکھ مظاہرین نےاپنادھرنا دوپہردوبجے شروع کیاجس باعث دن بھر ٹریفک کانظام درہم برہم رہا۔ مظاہرےکےباعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا رہا شام ڈھلتےہی سی سی پی اوامین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزسکھ برادری کےساتھ مذاکرات کےلیے پہنچے اورمنانے کی کوشش کی۔ مذاکرات کےباوجودسکھ برادری نے اپنااحتجاج ختم نہ کیا اور مقدمات کےاخراج سمیت گرفتارافرادکی رہائی کےلیے دھرنا چاری رکھا  تاہم پاکستان گرودوارہ  پربندھک کمیٹی کےسابق سربراہ سردارمستان سنگھ نے شہریوں کی مشکلات کےپیش نظراحتجاج وقتی طورپرختم کردیا ۔