Thursday, September 19, 2024

لاہور میں موٹرسائیکل کے دونوں سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

لاہور میں موٹرسائیکل کے دونوں سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
December 3, 2018
لاہور( 92 نیوز) لاہور میں موٹرسائیکل کے دونوں سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا  ۔خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔موٹرسائیکل سوار مرد ہو یا خاتون ، ہیلمٹ سب کیلئے لازمی قرار دے دیا ، پابندی پر عملدرآمد آج سے شروع  ہو گیا ہے۔ابتدائی طور پر مال روڈ پر چلان کٹے گا ۔ عدالتی حکم کی تعمیل کروانے کیلئے  ٹریفک پولیس لاہور نے مال روڈ پر بسیرا کرلیا ، جو شہری ہیلمنٹ پہننے کے قانون کی پاسداری نہیں کرے گا اسے بھاری جرمانہ برداشت کرنا پڑسکتا ہے ۔ اہلیان لاہور نے بھی اس اقدام کی کھل کر حمایت کی۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی سواری کرنے والوں کو لازما ہیلمٹ پہنناچاہیے اس میں صنف کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔ ہیلمٹ  کے استعمال سے  موٹر سائیکل سواروں کی زندگی بڑی حد تک محفوظ ہوجاتی ہے ۔سی ٹی او لاہور  کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد چالان کرکے ریونیو اکٹھا کرنے نہیں   بلکہ  شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر  لاہور لیاقت علی نے  سائیڈ مررز نہ لگانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کا عندیہ دے دیا۔