Thursday, September 19, 2024

لاہور میں رائل پام ہوٹل کا کچن بدترین گندگی پر سیل کر دیا گیا

لاہور میں رائل پام ہوٹل کا کچن بدترین گندگی پر سیل کر دیا گیا
March 7, 2016
لاہور (92نیوز) حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلز پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری ہیں۔ لاہور کے معروف ہوٹل رائل پام اینڈ کنٹری کلب میں چھاپہ مارا گیا تو اس کے کچن کی حالت کسی عام ہوٹل سے بھی بدتر نکلی۔ اتھارٹی نے کچن سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس بار رخ کیا شہر کے بڑے اور معروف ہوٹل رائل پام کنٹری کلب کا۔ لیکن مہنگے ترین اس ہوٹل کے کچن کی حالت زار یہ تھی کہ کہیں گندگی کے ڈھیر تو کہیں گلے سڑے پھل اور سبزیاں۔ فریزر کھولا گیا تو گوشت کی ایسی بدبو آئی کہ وہاں کھڑا ہونا مشکل ہو گیا۔ کیچپ‘ کولڈ ڈرنک سمیت کچن میں رکھی بیشتر چیزیں زائد المیعاد نکلیں۔ کچن کے اردگرد کھلی ڈرین پر گندگی جمع تھی۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے اس ہوٹل کے کچن کو سیل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے اس موقع پر کہا کہ نام بڑا ہو یا چھوٹا صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔ royal_palm_golf_2 royal_palm_golf_3 royal_palm_golf_4 royal_palm_golf_5 royal_palm_golf_6 royal_palm_golf_7 royal_palm_golf_8 royal_palm_golf_9 royal_palm_golf_10 royal_palm_golf_11 royal_palm_golf_12 royal_palm_golf_13