لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ،بوندا باندی اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
لاہور( 92 نیوز)لاہور میں بادلوں کے ڈیروں سے موسم خوشگوار ہو گیا، کہیں صرف بوندا باندی ہوئی جب کہ کہیں بادل کھل کر برسے ۔
شہر پر بادل آمڈ آئے تو زندہ دلان لاہور بھی جھوم اٹھے ، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے حبس کا زور توڑ دیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔
کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جب کہ کہیں کہیں بادل کھل کر برسے ، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔