Tuesday, April 30, 2024

لاہور میں آج سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے

لاہور میں آج سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے
June 19, 2020
لاہور (92 نیوز) گرمی کے ستائے لاہوریوں کیلئے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ بلاکی گرم پڑنے کے بعد لاہوریوں کیلئے موسم کا حال بتانے والوں نے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ موسمی پنڈوتوں کا کہنا ہے کہبارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جبکہ رواں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ سے  مزید بارشوں کا امکان ہے۔ شہر میں دن کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔