Thursday, September 19, 2024

لاہور : ملائشین ثقافت کے رنگ بکھر گئے ،ڈاکیومنٹری کے ساتھ رقص نے سماں باندھ دیا

لاہور : ملائشین ثقافت کے رنگ بکھر گئے ،ڈاکیومنٹری کے ساتھ رقص نے سماں باندھ دیا
March 8, 2016
  لاہور(92نیوز)لاہورمیں ملائیشن ثقافت کے رنگ بکھرگئے خوبصورتی کواجاگرکرتی ڈاکیومینٹری کےساتھ ساتھ ثقافتی رقص  حاضرین کومسحورکرگیا ۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکےالحمراہال میں ملائیشیاکےقومی دن پررنگا رنگ ثقافتی شوپیش کیاگیا ۔ تقریب کےمہمان خصوصی صوبائی وزیررانامشہود تھے،ملائیشن قونصلرڈاٹوحسرل ثانی سمیت اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں اس موقع پر ملائیشن فوک،کلاسیکل اورماڈرن ڈانس پیش کیے گئے جسے حاضرین نے بےحدپسند کیا ۔ تقریب کےدوران ملائیشیاکی خوبصورتی کواجاگرکرنےوالی ڈاکیو مینٹری بھی حاضرین کودکھائی گئی حاضرین نے ملائیشن کلچر کےبارےمیں اظہارخیال کرتےہوئے اسے خوبصورت قراردیا لاہورپرامن اورفنون لطیفہ سےدلچسپی رکھنےوالوں کاشہرہے جس کاثبوت اس نوعیت کی سرگرمیوں کاانعقاد ہے۔