Friday, September 20, 2024

لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے محسن لطیف یوتھ ونگ کی صدارت سے  مستعفی

لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے محسن لطیف یوتھ ونگ کی صدارت سے  مستعفی
March 4, 2016
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ ن لاہور میں اختلافات شدت اختیار کر گئے یوتھ ونگ کے صدر محسن لطیف نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نون لاہور یوتھ ونگ کے صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی محسن لطیف نے اپنا استعفا یوتھ ونگ کے مرکزی صدر ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھجوا دیا۔ محسن لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ پارٹی پالیسی سے اختلافات کی بنا پر دیا ہے لیکن کہانی تو کچھ اور ہی معلوم ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد سابق ایم پی اے محسن لطیف کے پنجاب کی ایک اعلیٰ شخصیت سے اختلافات چل رہے تھے اور یہی اختلافات ان کے استعفا کی بنیاد بنے۔ محسن لطیف وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے سگے بھتیجے ہیں اور پی پی ایک سو سینتالیس کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی سے شکست کھائی تھی۔