لاہور ،قصور میں بچوں کیساتھ زیادتی کیخلاف لبرٹی چوک میں احتجاج
لاہور ( 92 نیوز ) قصور میں بچوں کیساتھ زیادتی کیخلاف لاہور لبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین کاکہنا تھا کہ 2015 میں بچوں کے ساتھ جنسی اسکینڈل سامنےآیاجس کے بعد ایسے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
مظاہرین نے جنسی اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔