Friday, September 20, 2024

لاہور : فیشن شو میں موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش

لاہور : فیشن شو میں موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش
March 2, 2016
لاہور (92نیوز) بہار کے موسم نے جہاں ہر سورنگینیاں بکھیر رکھی ہیں وہیں بدلتے موسم اور فیشن کے مطابق نت نئے دید ہ زیب ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن شو بھی جاری ہیں۔ لاہور میں ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کے ساتھ رقص اور گائیکی کا بھی مظاہرہ کیا تو دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ کے مقامی شادی ہال میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کےلئے فیشن شوکااہتمام کیاگیا۔ نئی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے توشائقین نے انہیں خوب داد دی۔ رنگارنگ فیشن شو میں دید زیب عروسی ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے دلکش جیولری کی نمائش بھی کی۔ اس موقع پر نئے گلوکاروں کی جانب سے آواز کاجاودوبھی جگایا گیا۔ لہنگے‘ ساڑھی‘ چوڑی دار پاجامے کے ساتھ ساتھ مغربی پہناوے اور اس پر دلکش کڑھائی اور نگینوں کا کام سونے پر سہاگے کا کام کر رہا تھا۔