لاہور، دو مسیحی جوڑوں سمیت 23 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں 2مسیحی جوڑوں سمیت 23جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
رنگا رنگ تقریب میں شریکِ زندگی بننے والے جوڑوں سے اپنی خوشی چھپائے نہ چھپتی تھی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی نوبیاہتا جوڑوں کی خوشی میں شریک ہونے پہنچے اور مبارکباد دی۔
شادی کی تقریب میں ہر بچی کو 2 لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا جبکہ 1500 باراتیوں کے لیےپرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔