Thursday, September 19, 2024

لاہور ، 12سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3سالہ بچہ قتل

لاہور ، 12سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3سالہ بچہ قتل
February 18, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہورکے علاقہ کاہنہ میں  12سالہ اسد نے فائرنگ کر کے 3سالہ بچے کو قتل کر دیا ، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شاکر احمد کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچےکے بھائی نے بیان دیا ہے کہ بچے آپس میں لڑ پڑے تو اسد چھبا نے فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے کہ لڑکے نے  فائرنگ کیوں کی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچے کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔