لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقہ لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے اچر بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں ۔
جاں بحق ہونے والے چاروں بھائی گھر میں تھے کہ کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا جس سے چاروں کی موت واقع ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق چاروں بھائی چائے کا ہوٹل چلاتے تھے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنریٹر کا دھواں بھرجانے کے باعث چاروں بھائی جان کی بازی ہارگئے ۔
جاں بحق افراد کی شناخت انور، عمر، عثمان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے رات گئے چاروں بھائیوں کے ساتھ کھانا کھانے والے 2 افراد کے بیان قلمبند کرلئے ہیں
جبکہ کھانے کا ٹیسٹ کروایا جائے گا، تاہم کسی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے ۔
جاں بحق افراد کا تعلق پشین کے گاؤں ملنگا آباد سے تھا ، چاروں بھائیوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ۔