لاس ویگاس سے میکسیکوجاتے چارٹر طیارہ گر کر تباہ ،13افراد ہلاک
میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک ) لاس ویگاس سے میکسیکو جانے والا مسافر بردار چارٹرڈ جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس سے میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے والا مسافر بردار جیٹ چیلینجر 601 طیارے کا کوا ہویلا کے مقام پر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
طیارے کی تلاش میں جانے والی ٹیم کو طیارے کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا، طیارے میں 10 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے ۔