لائٹ ہاؤس کراچی میں متوسط افراد کیلئے برسوں سے قائم سستا بازار بھی مہنگا ہو گیا
کراچی ( 92 نیوز) لائٹ ہاؤس کراچی میں متوسط افراد کے لیے برسوں سےقائم سستا بازار بھی مہنگا ہوگیا،اس بازار میں صفائی کا نظام بھی صفر نظر آتا ہے۔
کراچی میں قائم مشہور سستا بازار بھی مہنگا ہو گیا ، یہاں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد سستی چیزوں کی تلاش میں آتے ہیں ، نیا ہو یا پرانا اس بازار میں بکنے والا سامان اب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا ہے ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سامان مہنگا مل رہا ہے اس لیے مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔اوپر سے اس بازار کے سامنے کچرے سے بھرا نالہ ، بدبو اور تعفن اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ غریبوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔