Tuesday, April 30, 2024

قومی کھیل ہاکی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، وزیر اعظم نوٹس لیں ، اداکارہ مہوش حیات

قومی کھیل ہاکی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، وزیر اعظم نوٹس لیں ، اداکارہ مہوش حیات
July 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) اداکارہ مہوش حیات کراچی کے ہاکی اسٹیڈیم  پہنچی۔ انہوں نے کہا ہاکی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، وزیر اعظم نوٹس لیں۔ کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل ہاکی چیمپین شپ جاری ہے۔ ناقص انتظامات کی خبریں دیکھ کر اداکارہ مہوش حیات کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کیلئے خود ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ہاکی اسٹک سے گول بھی داغا ۔ مہوش حیات بولیں میرا خیال تھا کہ ہاکی کی قومی چیمپین شپ کو دیکھنے لوگ آئیں گے مگر یہاں تو سناٹا ہے ۔ قومی کھیل کی ایسی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔ مہوش حیات بولیں اور شعبوں کی طرح یہاں بھی کرپشن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان یہاں بھی توجہ دیں۔ مہوش حیات کا کہنا تھا ہم صرف کرکٹ پر توجہ دیتے ہیں، قومی کھیل کا کیا قصور ہے۔ اس کھیل کی بحالی کے لئے سب نے کردار ادا کرنا ہو گا ۔