قومی ٹیم کو کل کے کورونا ٹیسٹ کے بعد پریکٹس کی اجازت مل جائیگی، سی ای او پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کےکل نیوزی لینڈ میں کورونا ٹیسٹ ہونگے،نکل کی ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑی نیوزی لینڈ میں دس روز تک پریکٹس کرینگے، اس وقت نیوزی لینڈ میں ٹیم آئسولیشن میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئیں گے،پی ایس ایل 6 کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ایس ایل 6 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جنوری کے پہلے ہفتے میں کرانے کا سوچ رہے ہیں،پی ایس ایل 6 کے آغاز کےلئے 20 فروری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پر بات چل رہی ہے،دو سے چار دنوں میں جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ کی کنفرمیشن مل جائے گی۔