Thursday, September 19, 2024

قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں عمران خان کو فوٹو گرافر نے واسکٹ پہنا دی

قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں عمران خان کو فوٹو گرافر نے واسکٹ پہنا دی
August 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں متوقع وزیراعظم عمران خان کو فوٹو گرافر نے واسکٹ پہنا دی۔ قومی اسمبلی کے 15 ویں اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا تو اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سفید شلوار قیمص پہن کر اسمبلی پہنچے۔ دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب رجسٹریشن کے لئے واسکٹ کے بغیر کچھ ساتھیوں نے تصویر بنواتے ہوئے نشاندہی کی تو عمران خان نے واسکٹ ادھار لیکر تصویر بنوائی۔ پارلیمنٹ کے ایک ملازم نے واسکٹ اتار کر عمران خان کو پہنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔