Tuesday, April 30, 2024

قومی اسمبلی نے دوسرے مالیاتی ضمنی بل کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے دوسرے مالیاتی ضمنی بل کی منظوری دے دی
March 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی نے دوسرے مالیاتی ضمنی بل کی منظوری دے دی اور اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دیں۔ قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔  اجلاس میں جے یو آئی ف کے رکن مولانا اسد  محمود  کو فیصل واوڈا کیخلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج  کیا جس پر اسپیکر نے کہا کہ  طریقہ کار کے مطابق اسپیکر کے چیمبر میں قرارداد پیش کریں۔ اس پر جے یو آئی ف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔ اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور واک  آؤٹ کیا۔ اجلاس  کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابا اور احتجاج جاری رکھا گیا ۔ ایوان میں پہلی بار اسپیکر ڈائس کے سامنے ہی  نماز مغرب ادا کی گئی جس کے باعث اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران اسپیکر کے ڈائس کے سامنے باجماعت نماز ادا کی گئی۔ اپوزیشن کے شور شرابہ میں ضمنی مالیاتی بجٹ کی سفارشات ایوان میں پیش کی گئیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے شور شرابہ میں مالیاتی بل میں دوسری ترمیم کی شق وار منظوری کرائی ۔ دوسرے مالیاتی ضمنی بل کی منظوری دی۔ اپوزیشن کی جانب سے  تمام ترامیم مسترد   کر دی گئیں۔ اسد عمر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور احسن اقبال نے اہم نکات اٹھائے۔ اپوزیشن لیڈر کی میثاق معیشت کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے عوام کے مفاد میں جائیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔