Thursday, September 19, 2024

قومی اسمبلی میں ہندوبرادری سے پہلی بارجنرل نشست پر کامیاب امیدوار نے حلف اٹھالیا

قومی اسمبلی میں ہندوبرادری سے پہلی بارجنرل نشست پر کامیاب امیدوار نے حلف اٹھالیا
August 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی بار جنرل نشست پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ہری رام کامیاب ہو کر سندھ اسمبلی پہنچ گئے ، پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمیرپورخاص سے کامیاب ہونےوالے ہری رام کا کہنا ہے کہ بہت کام ہورہے ہیں اور بہت کام کرناہے۔ دوسری جانب تھرپارکر سےمنتخب ہونےوالے راناحمیرسنگھ روایتی پگڑی پہن کر اسمبلی پہنچے اور کہا کہ تھرپارکر تبدیل ہورہاہے،انتخابات میں ٹرن آؤٹ 71 فیصد رہا، مثبت تبدیلی کاقائل ہوں۔ ایم کیوایم کی جانب  مخصوص نشست پرمنتخب ہونے والی منگلاشرما بھی روایتی لباس اسمبلی پہنچی،ماتھے پرتلک بھی لگایاہواتھا ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ  سوچتی تھی اپنے لوگوں کی خدمت کرسکوں ،اب موقع ملاہے۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنےوالے ارکان کاکہناتھاکہ وہ عوامی مسائل پربھرپورآواز اٹھائیں گے۔