قوم نے امن کے حصول کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا قوم نے امن کے حصول کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تیسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے حصول امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اندرونی، بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی خوش حالی بلوچستان کی خوش حالی سے منسلک ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔
اس موقع پر شرکا نے ورکشاپ میں شرکت کا مواقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔