Thursday, September 19, 2024

قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے یا نہیں ، بحث کرائی جائے ، وزیر اعظم

قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے یا نہیں ، بحث کرائی جائے ، وزیر اعظم
February 19, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن اپنی لڑائی پارلیمنٹ میں لے آئی،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے یا نہیں؟ بحث کرلی جائے۔

وزیر اعظم کہتے ہیں کہ منتخب نمائندوں کو چور،ڈاکو کہنا درست نہیں،ججز کا طرز عمل پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی اور ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بولے کہ آئین کادفاع کریں گے،کیا پارلیمنٹ نے اجازت لیکر قانون سازی کرنی ہے۔