قائد اعظم ٹرافی میں پہلی بار متبادل کھلاڑی کے قانون کا استعمال
لاہور ( 92 نیوز) قائد اعظم ٹرافی میں پہلی بار متبادل کھلاڑی کے قانون کا استعمال کیا گیا جہاں عثمان صلاح الدین کی جگہ محمد سعد کو سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سینٹرل پنجاب کے عثمان صلاح الدین فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کے باعث میچ سے دستبرادر ہو گئے ہیں۔
عثمان صلاح الدین کی جگہ محمد سعد کو بطور متبادل بلے باز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،محمد سعد کو باؤلنگ کروانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کے استعمال کا پہلا واقعہ ہے ، ہیڈ کوچ،باؤلنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کھلاڑیوں کی کارکردگی کے لیےاسٹیڈیم پہنچے۔