Tuesday, April 30, 2024

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی
March 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی ۔معطلی کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی فٹ بال کی تمام سرگرمیاں منسوخ ہو گئیں ۔ فیفا کے مطابق موجودہ فٹ بال فیڈریشن کی باڈی کو اختیارات نہ ملنے تک رکنیت بحال نہیں ہو گی۔ رکنیت معطلی کے بعد پاکستان کی فٹ بال کے میدانوں میں عالمی سطح پر تمام سرگرمیاں ختم ہو گئی ہیں ۔ جبکہ رواں سال ہونے والے تمام شیڈول میچز بھی قومی ٹیم نہیں کھیل پائے گی ۔ فیفا حکام کا کہنا ہے کہ فٹ بال فیڈریشن کی باڈی کو اختیارات ملنے تک پاکستان کی رکنیت بحال نہیں ہوگی۔ چار جولائی کو فیفا کے ممبرز ایسوسی ایشن کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں فٹبال کے معاملات کو زیر غور لایا گیا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات ابھی تک عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاتھا کہ اگر فیفا ہاﺅس اور اکاﺅنٹس کے معاملات 31 جولائی تک فیفا کی اصل نمائندہ تنظیم جو صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات کی زیر صدارت کام کررہی ہے کو واپس نہ کئے گئے تو فیفا کونسل کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت انڈر آرٹیکل 14 اور 19 کے تحت معطل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔