Thursday, September 19, 2024

فیصلے امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کے انگوٹھے سے ہوتے ہیں ، نواز شریف

فیصلے امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کے انگوٹھے سے ہوتے ہیں ، نواز شریف
February 17, 2018

لودھراں (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فیصلے امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کے انگوٹھے سے ہوتے ہیں ۔
لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ اور سیاسی مخالفین پر پھر چڑھائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلا کہتا ہے ہمیں لودھراں کی شکست سے سبق سیکھنے کا خیال آ گیا ہے، پانچ سال کے بعد تمہیں لودھراں کا خیال آ گیا ہے، اب تمہیں خلق خدا سبق سکھائے گی ۔
نوازشریف نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا ۔
ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی سیاسی مخالفین کو نشانے پر رکھا ۔

لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا عمران خان نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کر دیا ۔ قرضے کھانے والوں کے ساتھ عوام کی عدالت نے انصاف کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کے پی کے میں بجلی پیدا کی، وہ بجلی کہاں ہے ۔
شہباز شریف نے آصف زرداری کو ملک میں بجلی کی لوڈ شیدنگ کا ذمہ دار قرار دیا ۔