Tuesday, April 30, 2024

فیصل آباد ، پائپ لائن سے 50 کروڑ مالیت کا تیل چوری کرنے پر دو ملزمان گرفتار

فیصل آباد ، پائپ لائن سے 50 کروڑ مالیت کا تیل چوری کرنے پر دو ملزمان گرفتار
January 1, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) ٹھیکری والا میں پارکو کمپنی کا تیل چوری کرنے والے دو ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ ملزمان نے مین لائن سے تیل چوری کرنے کے لیے گھر میں مشینری لگا رکھی تھی۔ فیصل آباد میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پارکو کمپنی کا تیل چوری کرنے والے ملزمان دھر لیے۔ سی پی او اشفاق احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اب تک 50 کروڑ روپے مالیت کا تیل چوری کر چکے تھے۔ تیل چوری کے لئے ملزمان نے پارکو کی پائپ لائن سے دو پائپ لگائے گئے تھے، جن سے یومیہ ایک ہزار لیٹر تیل چوری کیا جا رہا تھا جبکہ اس سلسلے میں ملزمان نے پائپ لائن کے قریب گھر تعمیر کرکے مشینری بھی لگا رکھی تھی۔ سی پی او کے مطابق 5 نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔